پارٹی بچانی ہے تو پنجاب میں منظور وٹو کو ہٹایا جائے،کے پی میں سہہ فریقی اتحاد کومزید تقویت دینےکا فیصلہ

bilawal
پیپلز پارٹی فیصل آباد کے رہ نماؤں نے زرداری ہاؤس میں پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں پارٹی کے رہ نماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کی توجہ پارٹی پر نہیں ، وہ پارٹی کے بجائے اپنی ذات سے وفاداری چاہتے ہیں ۔
 
پیپلز پارٹی کے کارکنان ان کے رویے سے سخت مایوس ہیں ۔ انہوں نے پارٹی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ منظور وٹو سے جان چھڑائی جائے تو پارٹی متحد اور منظم ہو سکتی ہے ۔
 
ملاقات کے دوران صوبے میں پارٹی کو فعال بنانے ،تمام اضلاع میں تنظیمی ڈھانچے کی تکمیل اور پارٹی ونگز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے تیاریوں اور دیگر جماعتوں سے رابطوں پر بھی غور کیا گیا ۔
 
اس موقع پر پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی فلاسفی کا نام ہے ۔ پیپلز پارٹی نے ملک میں محروم طبقات کے لیے جدوجہد کی اور قربانیاں پیش کیں ۔
 
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج بھی ہر انسان کا نعرہ روٹی ،کپڑا اور مکان ہے اور پیپلز پارٹی کی بنیاد یہی نعرہ ہے ۔
ادھر پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منظور وٹو کو صدر کے عہدے سے ہٹانے کے بارے میں اجلاس میں کوئی بات نہیں ہوئی ۔
بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سہہ فریقی اتحاد کو مشاورت کے ساتھ مزید آگے بڑھانے کا کہا گیا ۔
خیبر پختون خواہ میں اے این پی ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کا سہہ فریقی اتحاد قائم ہے ۔
خیبر پختون خواہ میں بین الجماعتی انتخابات کرانے کا اعلان بھی کیا گیا ۔ پارٹی کے صوبائی صدر انور سیف اللہ نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی ۔
 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے