حج کے موقع پرسیاسی نعرے بازی اوراجتماعات کرنےوالوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا-سعودی حکومت

عبدا لناصر مہمند

لاہور

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

مکہ

 
سعودی عرب کی مذہبی پولیس کے سربراہ شیخ عبد الرحمن السند نے خبردار کیاہے کہ حج کے موقع پر غیر شرعی کام اور سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا
انہوں نے بتایا کہ حاجیوں کی خدمت کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں لیکن قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی
حال ہی میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کے زیر صدارت منعقدہ سعودی کابینہ کے اجلا س میں فیصلہ کیا گیاہے کہ حج کے موقع پر حج کے تقدس کے منافی سرگرمیوں ‘ نعرے بازی اورسیاسی اجتماعات کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔
حج کے موقع پر مکہ شہر اور مشاعر مقدسہ میں صفائی برقرار رکھنے کے لئے 13ہزار کارکن تعینات ہو ں گے
 
بلدیہ مکہ مکرمہ کے مئیر ڈاکٹر اسامہ البار نے بتایا ہے کہ حج کے موقع پر مکہ شہر اور مشاعر مقدسہ میں صفائی برقرار رکھنے کے لئے آپریشنل پلان تیار کر لیا گیا ہے جس پر 6ستمبر سے عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا
اس پلان کے تحت صفائی کے لئے 13ہزار کارکن تعینات کئے جائیں گے
سات ہزار کارکن مکہ شہر جبکہ باقی چھ ہزار منٰی، عرفات اور مزدلفہ میں تین شفٹوں میں 24گھنٹے فرائض انجام دیں گے

 

 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے