پاک بھارت فیشن شو

Model Khushbu Kankan in a Anju Modi creation

کوکب جہاں
کوکب جہاں
آئی بی سی اردو،کراچی

پاکستان اور بھارت کے فیشن ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوششوں کو بروئے کار لانے کے لئے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن اور فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے 10 سے 12 ستمبر تک ایک تین روزہ نمائش ‘شان پاکستان’ کے نام سے منعقد کی جارہی ہے۔

پچھلے ہفتے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں ان پاکستانی اور بھارتی ڈیزائنرز اور برانڈز کے ناموں کا حتمی اعلان کیا گیا جو اس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔

Huma Nassr-curator Shaan E Pakistan

منتظمین کے مطابق اس نمائش کا مقصد برصغیر کے فیشن کو ایک مظبوط شکل دینا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلق کو مظبوط کرنا ہے اور یہ کہ اس نمائش میں شرکت کرنے والوں کو اعلیٰ معیار کے شادی بیاہ کے ملبوسات، لگژری ملبوسات، ریڈی میڈ ملبوسات اور لان کے پرنٹ دیکھنے کو ملے گیں۔

Designer Winky Singh addressing the media

شان پاکستان کی روح رواں پاکستانی ڈیزائنر ہما نصر ہیں اور یہ ان ہی کا خیال ہے کہ پاکستانی اور بھارتی ڈیزائنرز کو ایک سٹیج پر اپنی تخلیقات پیش کرے کا موقع ملنا چاہئے۔

تین روزہ فیشن اور لائف سٹائل نمائش کے پہلے روز ‘ ایک شام پاکستان کے نام’ سے ایک قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں امجد صابری جو بھارت میں پاکستان کے ثقافتی سفیر کے طور پر جانے جاتے ہیں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے کھانوں کے سٹال بھی لگائے جائیں گے جن کو پاکستان کی جانب سے شیف گلزار حسین اور بھارت کی جانب سے شیف اسامہ جلیل اپنی تراکیب کا ذائقہ دیں گے۔

Mazoor Memon, Raakesh Agarvwal, Poonam bHagat, Irfan Tarar, Huma Nassr, Winky Singh & Sadan Pande

شان پاکستان کے دوسرے دن نمائش میں شامل ڈیزائنرز اور برانڈز اپنے اسٹال لگائیں گے جہاں آنے والے مہمان دونوں ممالک کی مصنوعات دیکھ سکیں گے اور خرید بھی سکیں گے۔ منتظمین کے مطابق اس نمائش کا مقصد ہی یہی ہے کہ بزنس ٹو بزنس تعلق کو استوار کیا جائے۔

Raakesh Agarvwal with Huma Nassr

نمائش کے تیسرے دن ایک فیشن شو کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مخصوص پاکستانی اور بھارتی ڈیزائنر اپنے ملبوسات پیش کریں گے۔

ایکوئیشن انڈیا کی سنگیتا داس نمائش میں شریک میزبان کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے