منٹو بڑی سکرین پر

  Manto-Movie-810x549

کوکب جہاں
کوکب جہاں
آئی بی سی اردو ،کراچی

ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر’ سے شہرت حاصل کرنے والے ہدایتکار سرمد کھوسٹ کی پہلی فلم ‘منٹو’ گیارہ ستمبر کو پاکستان کے سینماؤں میں پیش کردی جائے گی۔

فلم ‘منٹو’ بر صغیر کی تقسیم کے وقت کے پرسوز واقعات کی کہانیاں لکھنے والے مشہور مصنف سعادت حسن منٹو کی سوانح عمری ہے۔ منٹو اپنی کہانیوں میں

خواتین کے مسائل اور ان کے جذبات کو سچائی کے ساتھ کھلے الفاظ میں بیان کرنے کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنے رہے۔

Main-Manto-Team-with-Saadat-Hassan-Manto-Exclusive-Pictures-1-329x500

اس سے پہلے بھی منٹو کی کہانیوں اور ان کی زندگی کو پاکستان کے ٹیلیویژن چینلز پر ڈراموں کی شکل میں پیش کیا جاتا رہا ہے۔

اس فلم کے پروڈیوسر اے اینڈ بی کمپنی کے بابر جاوید ہیں جبکہ ڈسٹری بیوٹرز جیو فلمز ہیں۔

Main-Manto-Team-with-Saadat-Hassan-Manto-Exclusive-Pictures-30-500x284

حال ہی میں فلم کا ٹریلر دکھانے کے لئے مقامی سینما میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں میڈیا کے علاوہ فلم کی کاسٹ، ہدایتکار اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے