وزارت مذہبی امورمیں وفاقی وزیر سردار یوسف کی من مانیاں

sardar Yousaf

عمرفاروق

آئی بی سی اردو، اسلام آباد

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

وزارت مذہبی امورمیں ہارڈشپ کوٹہ ،سیزنل سٹاف اورمیڈیکل مشن پربدستورہاتھ صاف کرنے کاعمل جاری ،

وزیرمذہبی امورنے اپنے حلقے سے اپنے ووٹروں اورسپورٹروںکو سیزنل سٹاف کے کوٹے پرحج پرروانہ کردیا

ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امورمیڈیکل مشن میں من پسندافرادکے نام ڈالتے رہے

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امورمیں ہارڈ شپ کوٹہ ،سیزنل سٹاف اورمیڈیکل مشن پربدستورہاتھ صاف کرنے کاسلسلہ جاری ہے

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ وزیرمذہبی امورنے اپنے حلقے سے اپنی برادری اورووٹروں گلزاراحمد،گل محمد،محمدفرید،محمدبشیر،محمدکلیم ،اکمل خان سمیت درجنوں افرادکوسیزنل سٹاف کے کوٹے سے حج پربھیجاہے

سیزنل سٹاف پرحج پرجانا خالصتا وزارت مذہبی اموراورمختلف سرکاری اداروں کی طرف سے نامزدکردہ افرادکاحق ہوتاہے

سیزنل سٹاف میں شامل ملازمین کو حج کے دوران ڈیوٹی دینے کااعزازیہ بھی ملتاہے

وزیرمذہبی امورکی طرف سے اپنے ووٹروں اورمن پسندافرادکوحج پربھیجنے سے حق داروں کی حق تلفی ہوئی ہے

اس سلسلے میں وزیرمذہبی امورسرداریوسف سے مسلسل رابطہ کیاگیا مگرانہوں نے فون اٹینڈنہیں کیا جبکہ ان کے میڈیاایڈوائزرحافظ سجادقمرسے رابطہ کیاگیا توانہوں نے کہاکہ آپ ان خبروں کے علاوہ کوئی خبرلگائیں ان خبروں کورہنے دیں

اس سلسلے میں جوائنٹ سیکرٹری حج فاروق احمدسے رابطہ کیاتوان کے سٹاف نے کہاکہ صاحب میٹنگ میں ہیں

واضح رہے کہ اس سے قبل سیکرٹری مذہبی امورسہیل عامرکی اہلیہ اپنے ڈرائیورسمیت سیزنل سٹاف کے کوٹے سے سعودی عرب حج کے لیے پہنچ چکی ہیں

جوائنٹ سیکرٹری نورزمان کی اہلیہ میڈیکل مشن کے کوٹے پرحج کے لیے سعودی عرب جاچکی ہیں

وزارت مذہبی امورنے میڈیکل مشن میں اہلیت کے معیارسے ہٹ کرآٹھ ڈاکٹروں کو سعودی عرب بھجوادیا ہے دوسری طرف وزارت میں ہارڈشپ کوٹہ پربھی بھرطورطریقے سے ہاتھ صاف کیاجارہاہے

حکومت نے اس سال 3584افراد کاکوٹہ ہارڈشپ کیسسزکے لیے رکھاتھا

وزارت مذہبی امورکے ذرائع کاکہناہے کہ ہارڈشپ کیسسزمیں قرعہ اندازی کے موقع پرسرکاری سکیم کے لیے اس مرتبہ 2 لاکھ 69 ہزار 368 حج درخواستیں وصول ہوئیں تھی جن میں مرد افراد کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 300 سے زائد جبکہ خواتین کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 939 تھی جن میں سے 71 ہزار 684 افرادکوسرکاری سکیم کے تحت حج کرناتھا

حکومت نے پانچ فیصد ہارڈ کوٹہ منہا کر کے 68 ہزار 100 افراد کی قرعہ اندازی کی تھی رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار 368 حج اداکریں گے جن میں سے نصف سرکاری سکیم اورنصف پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کریں گے

وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے حج پالیسی میں ارکان پارلیمنٹ کے لیے حج کوٹہ مختص نہ کرنے اوروقفہ سوالات میں قومی اسمبلی کویقین دہانی کے باوجود ہارڈشپ کے نام پرتین ہزارسے زائدافرادکاکوٹہ ارکان اسمبلی کے نام پرتقسیم کردیاہے

وزیرمذہبی امورنے ہارڈشپ کے نام پروزارت کی بیوروکریسی کواستعمال کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ ،قائم مقام سپیکرقومی اسمبلی اورارکان اسمبلی کے لیٹرپیڈ پرسرکاری سکیم کاحج کوٹہ تقسیم کیا

سرداریوسف نے حج پالیسی کے اعلان کے وقت واضح کیاتھا کہ رواں سال سرکایر سکیم کے تحت ارکان پارلیمنٹ کے لیے کسی طرح کاکوٹہ مختص نہیں کیاگیا جبکہ متعدد باریہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے فلور بھی بتائی تھی اس حوالے سے بھی جب وفاقی وزیرسے مسلسل رابطہ کیاگیا توانہوں نے فون اٹینڈنہیں کیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے