کوکب جہاں
آئی بی سی اردو، کراچی
اس ہفتے پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں میگنم آئسکریم کے تعاون سے ایک فیشن شو کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کی شوبزنس سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور میڈیا نے شرکت کی۔
تقریب میں آنے والے مہمانوں کے لئے چاکلیٹ براؤن رنگ کی راہداری بنائی گئی تھی جسے ریڈ کارپٹ کے بجائے براؤن کارپٹ کہا گیا۔ براؤن کارپٹ پرچاکلیٹی رنگ کے ملبوسات میں شوبز اور میڈیا کی شخصیات کی بہار تھی۔
براؤن کارپٹ کے بعد ہونے والے فیشن شو میں شہر کے پانچ مشہور ڈیزائنروں نے چاکلیٹ کے رنگوں کو زہن میں رکھ کر اپنی پانچ سے چھہ تخلیقات پیش کیں۔
سب سے پہلے شہلا چتور نے چاکلیٹی رنگ کو ابھارنے کے لئے آئس کریم کے ریپر یعنی آئس کریم کے پیکٹ کے ڈیزائن او ررنگوں کا استعمال کیا۔
ماہین کریم رنگوں کے استعمال میں الجھن کا شکار رہیں۔ کہین اورنج اور کہیں کریم رنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔ البتہ کٹ ورک کے ساتھ کتھئی اور کریم کلر کی فراک ایک بہترین آئیڈیا تھا۔
خدیجہ شاہ کاایلان کلیکشن بھی چاکلیٹ آئس کریم سے ذیادہ ان کے کاغذوں سے متاثر نطر آیا۔ ان کے ملبوسات میں ہرے رنگ کا استعمال بھی استعمال کیا گیا تھا جس کے بارے میں وہاں موجود مہمان ایک دوسرے سے سوال کرتے ہوئے نظر آئے۔
سب سے بہترین ڈیزائن نومی انصاری کے تھے جنہوں نے براؤن رنگ کو بہت خوبصورتی اور نزاکت کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے انتہائی مناسب تراش خراش کے لباس پیش کئے تھے۔
عمر فاروق جو ریپبلک کے نام سے اپنے ملبوسات بناتے ہیں اپنی مخصوص تراش خراش والی پتلونوں کو کوٹ، شرٹ اور ٹی شرٹ کے ساتھ پیش کرتے نظر آئے۔
تقریب کے دوران مہمانوں کی مختلف اسنیکس سے تواظع کی جاتی رہے، جبکہ مشروبات کے لئے ایک بار بنائی گئی تھی۔ ہال کے ایک جانب میگنم کا اسٹال بھی لگایا گیا تھا، جہاں مہمان آئس کریم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔