پہلا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان نے زمبابوے کو 13رنز سے ہرادیا

150022

ہرارے……..پاکستان نےپہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 13رنز سے شکست دیکر دو میچز کی سیریز میں اپنی پوزیشن مضبو کرلی ہے۔گرین شرٹس نے میزبان افریقی الیون کو جیت کے لیے 137رنز کا ہدف دیا تھا تاہم زمبابوے کی پوری ٹیم 123رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

اس سے قبل ہرارے کے اسپورٹس کلب پر کھیلے گئےاس میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میز بان سائیڈ کو 137کا ہدف دیا۔ لیکن زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور میچ کے ابتداہی سے اسکی مسلسل وکٹیں گرتی رہیں۔

سوائے اوپننگ بیٹسمین مساکاڈزا25اور کپتان ایلٹن چگومبرا31کے کوئی اور بیٹسمین گرین شرٹس کی جچی تلی بولنگ اور اچھی فیلڈنگ کا سامنا کرنے میں ناکام رہا۔پاکستان کی جیت میں عماد وسیم نے مرکزی کردار ادا کیا اور صرف گیارہ رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ سہیل تنویر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے