ذہنی تھکاوٹ کے خاتمے کے لیے برتن دھوئیں ۔ نئی تحقیق

washin -dashing

نیویارک…….. ایک نئی امریکی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ برتن دھونا تھکے ہوئے ذہن کو آرام پہنچاتا ہے۔ امریکا کی فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق گھریلو کام کاج خاص طور پر برتن دھونا ذہنی دباؤ کم کرنے کی ایک ایسی مشق ہے جس سے الجھے اور تھکے ہوئے دماغ کو آرام پہنچایا جاسکتا ہے۔

محققین نے برتن دھونے کومائنڈ فل نیس یا ایک قسم کا مراقبہ قرار دیا ہے جو سوچ اور خیالات پر توجہ مرکوز رکھنے کی ایک مشق ہے۔ اس لئے جب بھی ذہن کو آرام دینےکا موڈ ہو تو خوشی خوشی برتن دھوئیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے