سری نگر: بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں ایک کمسن لڑکے سمیت 3 کشمیریوں کو شہید کردیا جس کے بعد کل سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے باندی پورہ میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کمسن لڑکے سمیت 3 کشمیریوں کو شہید کردیا جس کے بعد کل سے اب تک شہدا کی تعداد 6 ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فوج نے باندی پورہ میر محلہ میں سرچ آپریشن کے دوران 12 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد کو شہید کیا۔
گزشتہ روز قابض بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولہ میں 3 نوجوانوں کو شہید کیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شہید کیے گئے عامر رسول کی نماز جنازہ سوپور میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔