وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد انتقال کرگئے، سیاستدانوں کا اظہار تعزیت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کر گئے جس پر سیاستدانوں کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غم زدہ خاندان کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے سردار فتح محمد بزدار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے