بی جے پی نے جنگی جنونیت اور جھوٹے دعوے سے الیکشن جیتنے کی کوشش کی: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے ایف سولہ طیارے کو گرانے سے متعلق بھارتی دعویٰ بے نقاب ہونے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے بیان میں کہا کہ ’سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے اور یہ ہمیشہ بہترین پالیسی ہے، بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جنگی جنونیت سے الیکشن جیتنے کی کوشش کی اور پاکستانی ایف سولہ 16 گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’بھارت کا ایف سولہ گرانے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا اور امریکی دفاعی حکام نے بھی تصدیق کردی کہ پاکستان کا کوئی ایف سولہ غائب نہیں‘۔

گزشتہ روز امریکی جریدے ‘فارن پالیسی’ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو ایف سولہ طیاروں کو گننےکی پیشکش کی تھی اور امریکی اہلکاروں نے تمام ایف سولہ طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونےکی تصدیق کردی ہے جس سے بھارت کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے