وادی چترال کی خوبصورتی آنکھوں کوخیرہ کردینے والی ہے لیکن حالیہ زلزلے نے یہاں نہ صرف ہرطرف تباہی مچا دی ہے بلکہ تاریخی عمارات بھی شدید متاثرہ ہوئی ہیں۔۔۔ وادی چترال کا ۳۵۰ سالا قدیمی شاہی قلعہ زلزلے کی زد میں آ گیا یہ قلعہ وادی چترال کی شناخت اورخوبصورتی کا شاہکار نمونہ ہے جسے ۳۵۰ سال قبل اس وقت کے بادشاہ نے تعمیرکروایا تھا۔۔
زلزلے سے اس قدیمی عمارت کا نا صرف منفرد میناربلکہ درودیوار بھی گر گئے ہیں ۔۔۔۔
یہاں کے علاقہ مکین اس تاریخی قلعے کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیں ۔۔۔