جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کل نیب میں طلب، گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد: نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کو کل طلب کرلیا تاہم انہوں نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی نے کل آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو دن گیارہ بجے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فریال تالپور نے نیب کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔

دوسری جانب فریال تالپور نے نیب میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

فریال تالپور کی جانب سے دائر درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ نیب نے کل طلب کیا ہے، خدشہ ہے گرفتاری نہ ہوجائے لہٰذا عبوری ضمانت دی جائے۔

واضح رہے کہ فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 29 اپریل تک عبوری ضمانت کررکھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے