پاکستانی نامور اداکار آصف رضا میر نے امریکی ویب سیریز کا پروجیکٹ سائن کرلیا ہے۔
اداکار کی اہلیہ سمراء رضا میر نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس کے ذریعے انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ آصف رضا میر نے ایچ بی او لندن کے ایک پروجیکٹ کو سائن کیا ہے۔
یہ پروجیکٹ ایک ویب سیریز ہے جس کا پہلے نام ’گینگ آف لندن‘ تھا جو اب تبدیل ہوکر ’لندن‘ رکھا گیا ہے۔
ویب سیریز 10 اقساط پر مشتمل ہوگی جو ہر ہفتے ریلیز ہوگی جس میں نامور امریکی اداکار بھی شامل ہیں۔
فی الحال اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ آصف رضا میر کا اس پروجیکٹ میں کیا کردار ہوگا۔
واضح رہے کہ آصف رضا میر نے 80 کی دہائی کے مقبول ڈرامے ’تنہائیاں‘، ’دروازہ‘ اور ’سمندر‘ میں اداکاری کے شاندار جوہر دکھائے اور مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔