پشاور: پولیو ویکسین سے بچوں کی حالت بگڑنے کا الزام، مشتعل افراد نے اسپتال کو آگ لگادی

پشاور: ماشو خیل میں 40 سے زائد بچوں کی حالت بگڑنے پر مشتعل افراد نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور بنیادی مرکز صحت کی عمارت کو آگ لگادی جب کہ ان کا الزام ہے کہ بچوں کی حالت پولیو ویکسین پلانے سے خراب ہوئی۔

پشاور کے علاقے ماشو خیل اسپتال میں علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی، مشتعل افراد نے اسپتال کا مین گین توڑ دیا جب کہ بنیادی مرکز صحت کی عمارت کو آگ لگادی۔

ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا کہنا ہےکہ بچوں کی حالت تشویشناک نہیں ہے، بچوں کو قے اور سر چکرانے کی شکایت ہے۔

دوسری جانب کوآرڈینیٹر ای پی آئی کامران آفریدی نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ویکسین سے ری ایکشن ہو ہی نہیں سکتا، ویکسین زائد المعیاد بھی نہیں ہے، تمام بچوں کی حالت نارمل ہے۔

کامران آفریدی نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق بھی پولیو ویکسین سے ری ایکشن نہیں ہوا، ماشوخیل میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے کچھ انکاری والدین بھی ہیں، بچوں کی حالت کسی اور وجہ سے خراب ہوئی ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے