تحریک انصاف کایوم تاسیس، پتھراؤ اور حملے

کراچی: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس کے جلسے میں کارکنان آپس میں الجھ گئے، پتھراؤ اور کرسیاں پھینکنے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے منگل بازار گراؤنڈ میں یوم تاسیس کا جلسہ کیا گیا جس میں پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

جلسے کے دوران کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا، کرسیاں بھی پھینکیں جس سے کئی کارکن زخمی بھی ہوئے۔

کارکنان نے صوبائی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جب کہ اسٹیج سے کارکنان کو روکنے کی بھی کوشش کی گئی تاہم اس دوران کارکنوں نے قیادت کی ایک بھی نہ سنی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر برائے اطلاعات مرتضی وہاب نے بھی پی ٹی آئی جلسے میں کارکنان کی لڑائی کی ویڈیو پوسٹ کی اور اسے ’تبدیلی‘ قرار دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے