نشویٰ ہلاکت کیس: ملزمان ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار

کراچی: نشویٰ ہلاکت کیس کے ملزمان ڈاکٹر عطیہ اور ڈاکٹر شرجیل ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار ہوگئے۔

کراچی کے نجی اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن کے باعث جاں بحق ہونے والی بچی نشویٰ کے کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان ڈاکٹر عطیہ اور ڈاکٹر شرجیل کی ضمانت منسوخ کی جس کے بعد دونوں نے کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد دوڑیں لگادیں۔

اس سے قبل دونوں ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔

یاد رہے کہ 9 ماہ کی نشویٰ کو 6 اپریل کو گلستان جوہر کے نجی اسپتال دارالصحت میں داخل کیا گیا جہاں غلط انجکشن لگنے سے وہ دماغی طور پر مفلوج ہو گئی تھی بعدازاں اسٹیڈیم روڈ پر واقع اسپتال میں 22 اپریل کو نشویٰ دم توڑ گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے