میشا کا ہتک عزت کی درخواست سننے والے جج پر جانبداری کا الزام

لاہور:گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے کی درخواست پر سماعت کرنے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

میشا شفیع کی جانب سے لاہور کے سیشن جج کو درخواست دی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کرنے والے معزز جج جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں، موجودہ جج میرے وکلاء پر بلاوجہ برہم بھی ہوئے۔

میشا شفیع کی جانب سے استدعا کی گئی ہےکہ سیشن جج لاہور دعوے کو دوسرے جج کے پاس ٹرانسفر کرنے کا حکم دیں۔

میشا شفیع کی درخواست پر سیشن جج سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزام کے بعد علی ظفر نے گلوکارہ پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد گزشتہ 6 ماہ سے کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے