اسلام آباد: حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے اسٹیل ملز کی نجکاری نہ کرنے کے فیصلے کو رد کردیا۔
دستاویزات کے مطابق ای سی سی نے پاکستان اسٹیل کو دوبارہ نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ دے دیا، اس سے قبل سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں کابینہ نجکاری کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ دیا تھا۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان اسٹیل کی دوبارہ نجکاری کے لیے کابینہ نجکاری کمیٹی میں سمری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایکسپرٹ گروپ نے پاکستان اسٹیل کی نجکاری نہ کرنے کی تجویز دی تھی۔