12 مئی میں ملوث کردار عمران خان کی حکومت کا حصہ ہیں: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 12 مئی میں ملوث کردار آج عمران خان کی حکومت کا حصہ ہیں۔

سانحہ 12 مئی 2007 کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ 12 مئی سانحہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آمریت اور دہشتگردوں نے مل کر 12 مئی کو کراچی میں خون کی ہولی کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ 12 مئی کے سانحے کو بھلانا ممکن نہیں ہے، پیپلز پارٹی کارکنان نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جان کے نذرانے پیش کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان کے بغیر آزاد عدلیہ کی جنگ ممکن نہیں تھی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 12 مئی میں ملوث کردار آج عمران خان کی حکومت کا حصہ ہیں، وفاقی حکومت 12 مئی میں ملوث کرداروں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے