پان فروش کو بے گناہی ثابت کرنے میں 6 سال لگ گئے

لاہور: احترامِ رمضان آرڈیننس کی مبینہ خلاف ورزی پر5 دن کی سزا پانے والے پان فروش کو اپنی بےگناہی ثابت کرنے میں 6 سال لگ گئے۔

خصوصی مجسٹریٹ نے 2013ء میں نولکھا کے علاقے میں پان سگریٹ کی دکان کھولنے پر احترام رمضان آرڈیننس کے تحت جمشید اقبال کو 5 دن قید کی سزا سنائی تھی۔

ملزم نے 5 دن قید کاٹنے کے بعد اس سزا کو چیلنج کیا تھا اور 4 دن پہلے ایڈیشنل سیشن جج عامر حبیب نے جمشید اقبال کو بےگناہ قرار دیا۔

عدالت نے فیصلے میں عدالتی نظام کی سست روی پر افسوس کا اظہار کیا اور کیس کا فیصلہ چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجوانے کا حکم دیا۔

عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب کو اہل افسران کو مجسٹریٹ تعینات کرنے اور خصوصی مجسٹریٹ کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی۔

عدالت نے فیصلے میں لکھاکہ جمشیداقبال کو احترامِ رمضان آرڈیننس کے تحت غلط سزا ملی، احترام رمضان آرڈیننس 1981ء کی جس دفعہ کے تحت اسے سزا دی گئی، وہ آرڈیننس میں موجود ہی نہیں۔

عدالت نے فیصلے میں شعر کا یہ مصرع بھی تحریر کیاکہ ’کس سے منصفی چاہیں، کس سے فریاد کریں‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے