آخری گیند تک لڑیں: وزیراعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کو مشورہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرا آج پاکستان ٹیم کے لیے مشورہ ہے جو میں اپنے کھلاڑیوں کو میچ سے پہلے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ 100 فیصد کارکردگی پیش کریں، آخری گیند تک لڑیں اور شکست کے خوف کو اپنے دماغ میں مت آنے دیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شکست کا خوف آ پ کی حکمت عملی اور کھیل کومتاثر کرےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں کی دعائیں اور حمایت کپتان سرفراز اور قومی ٹیم کے ساتھ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے