ڈالمین مال کراچی: رمضان، عید اورتحائف

کراچی میں خریداری کے معروف مرکز ڈالمین مال (Dolmen Mall) نے اس سال رمضان اورعید کی مسرتوں اور رونقوں کو دوبالا کرنے کے لیے شاپنگ پر پرکشش مراعات اور انعامات کا اہتمام کیا ہے۔

ڈالمین مال سے پانچ ہزاریا اس سے زیادہ جبکہ کارفور(Carrefour) کلفٹن سے دس ہزار یا اس سے زائد کی خریدای پر صارفین کو ڈالمین کی عیدی ڈرا ( قرعہ اندازی) میں شامل کیا جائے گا۔ قرعہ اندزی کے نتیجے میں ملنے والے انعامات میں نامور برانڈز کے تحائف اورانعامات کےعلاوہ انٹرنیشنل ہالیڈے پیکجیز کے پرائزبھی شامل ہیں۔ اس کےعلاوہ خریداروں کو شاپنگ کے دوران عید کے خاص تحائف جیسے چوڑیاں اور کینڈی باکس وغیرہ مستقل ملتے رہیں گے۔

مال میں رمضان کے آخری دس دنوں میں عید بازار کا اہتمام بھی کیا جائے گا جہاں عید کے خاص لوازمات جن میں چوڑیاں، مہندی، کولہاپوری چپلیں، کھسے، اور دیگر چیزیں دستیاب ہوں گی۔ اس علاوہ چاند رات پر مہندی لگوانے کا بھی خاص انتظام کیا جائے گا۔

رمضان اور کھانوں کا ایک روایتی ساتھ ہے۔ ڈالمین مال میں آنے والے افراد کے لیے مختلف افطار اور ڈنر ڈیلز کے ساتھ ساتھ افطار پارٹی کرنے کی مناسب جگہ بھی فراہم کی گئی ہے۔ مال کے فوڈ کورٹ میں پاکستانی، چائینیز، ولایتی کھانوں اور فاسٹ فوڈزکی 30 سے زائد دکانیں اوراسٹالز موجود ہیں۔ اس کےعلاوہ وہاں ریستوران اور کیفیزمیں آپ اپنی مخصوص پسند اور ماحول کے مطابق افطاری، ڈنر یا میٹھا کھا سکتے ہیں۔

کپڑوں اور جوتوں کی خریداری کے بغیرعید ادھوری رہتی ہے۔ ڈالمین مال میں تقریبا تمام برانڈز نےعید کے خصوصی کلیکشن متعارف کروائے ہیں۔ کھاڈی (Khaadi)، سیفائر(Sapphire)، جینیریشن (Generation)، جے ڈاٹ (.J)، امیج (Image)، سایا (SAYA)، گل احمد (Gul Ahmed) اور شیپ (SHEEP) میں سلے سلائے (ریڈی میڈ) کپڑوں کی عمدہ کوالٹی اور ورائٹی دستیاب ہے جبکہ تیار شدہ فینسی کپڑوں کے لیے ثنا سفیناز(Sana Safinaz)، کوئل (Koel)، آغا نور(Agha Noor)، ان بیٹ ایبل (Unbeatable) موجود ہیں۔ جوتوں اور بیگس کے لیے الڈو(Aldo)، چارلس اینڈ کیتھ (Charles & Keith) جیسی بین القوامی برانڈزکے ساتھ ساتھ جعفرجیز(Jafferjees) کی پاکستانی برانڈ بھی موجود ہے۔

ڈالمین مال میں ہیبٹ (Habbitt)، انٹروڈ (Interwood) جیسے اسٹورز میں گھر کی تزئین وآرائش سے لے کر فرنیچر تک سب کچھ ایک ہی چھت کے نیچے خریدا جاسکتا ہے۔

روزمرہ کی خریداری کے لیے مال میں موجود ڈیپارٹمینٹل اسٹور کارفور(Carrefour) میں گھر کے سودا سلف سے لے کر بیکری، الیکٹرانک آئٹمز، کراکری، کپڑوں، جوتوں اور کاسمیٹکس کے سیکشنز بھی موجود ہیں جہاں سے کم قیمت میں بھی مناسب شاپنگ کی جاسکتی ہے۔

عید کے موقع کی مناسبت سے گھروالوں، دوستوں اورعزیزو اقارب کو تحائف دینے کے لیے مال کی دکانوں اور اسٹالز پرزیورات سے لے کر حسن وآرائش (کاسمیٹکس) کا سامان شامل ہے۔

آج کل اسکولوں کی چھٹیاں ہیں اس لیے بچے بھی والدین کے ہمراہ بازاروں کا رخ کررہے ہیں۔ ڈالمین مال میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے بھی مختلف کھیلوں اور دیگر تفریحات موجود ہیں جہاں وہ اپنے شوق کے مطابق وقت گزارسکتے ہیں۔

خریداری کے دوران اکثر کیش (نقد) کی ضرورت پڑجاتی ہے۔ مال کے ہر فلور پر اے ٹی ایم مشین سے خریدار اطمینان اور تحفظ کے ساتھ نہ صرف رقم نکلوا سکتے بلکہ یہاں موجود بینکوں کی شاخوں کے اوقات کار طویل ہونے کی وجہ سے بینک کے دیگر کام بھی کرواسکتے ہیں۔

ڈالمین مال میں ان تمام سہولیات کے ساتھ بنیادی ضروریات کا بھی خیال رکھا گیا ہے جن میں خواتین اور مردوں کے لیے نماز اور تراویح کی علحیدہ جگہ، پارکنگ اور ویلے سروس کے ساتھ خواتین، معمر شہریوں اور معذورافراد کے مخصوص پارکنگ، اور شاپنگ کے لیے آنے والوں کے ساتھ ڈرائیورزکے لیے ایئرکنڈیشنڈ کمروں کا انتظام شامل ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی غیر متوقع حادثے سے نمٹنے کے لیے فوری طبی امداد (فرسٹ ایڈ) اور وھیل چیئربھی موجود ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے