وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ کا تنخواہ میں رضاکارانہ کٹوتی کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ نے اپنی تنخواہوں میں رضاکارانہ کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

مالی سال 20-2019 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے پیش کیا۔

بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ نے اپنی تنخواہوں میں رضاکارانہ طور پر 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ روایت رہی کہ کابینہ اپنی تنخواہیں بڑھاتی تھی لیکن عمران خان کی قیادت میں کابینہ نے رضاکارانہ طور پر تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ کیا۔

بجٹ میں دیگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گریڈ 17 سے 20 تک کے سول ملازمین کو 5 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا تاہم گریڈ 21 اور 22 کے سول ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا کیوں کہ انہوں نے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کی خاطر یہ قربانی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے