آج کا پاکستان اسٹریٹیجک اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان اسٹریٹیجک اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں سینیٹر شبلی فراز، معاون خصوصی نعیم الحق، سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔

وزیراعظم اور سینیٹرز کی ملاقات میں ایوان بالا میں پارلیمانی اور قانون سازی سے متعلق مختلف امور خصوصاً بجٹ تجاویز سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نےایوان بالا کے امور میں اراکین کے کردار سے متعلق اپنے ویژن سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام پارلیمنٹیرینز کو اپنےحقوق اور امنگوں کے ترجمان کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور اراکین جب عوام کی آواز بنتے ہیں تو عوام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت دنیا پاکستان کو انتہائی اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے، آج کا پاکستان اسٹریٹیجک اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور ہے، ان شااللہ جلد ہمارا ملک ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے