بلاول سے فضل الرحمان کی ملاقات،اے پی سی جون کے آخر میں بلانے کا اعلان

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ہونے والی ملاقات میں سید خورشید شاہ، راجہ پرویز اشرف، مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع اور مولانا اسد الرحمان شریک تھے۔

اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا خاتمہ ہی ملک کے عوام کیلئے نجات کا راستہ ہے اور ہم جون کے آخری عشرے میں اے پی سی منعقد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے فوری بعد سیاسی جماعتوں نے جو مؤقف اپنایا ہے، آج بھی وہی ہے، حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا ہے اور عوام آج راشن خریدنے کے قابل نہیں رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ پاکستان کا بجٹ نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، یہ دور معاشی طور پر غلامانہ دور ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی لگتا ہے کہ ن لیگ کے مزید لوگ گرفتار ہوں گے، پروڈکشن آرڈر اس لیے جاری نہیں ہورہے کہ حکومت بجٹ منظور کرانا چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جو فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس میں ہوگا، وہی سب کا فیصلہ ہوگا، ہم دونوں جماعتیں اس بات پر متفق ہیں جو مؤقف اے پی سی میں ہوگا، ہم اس کو دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور حکومت میں فرق ہوتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمان ہر صورت میں مدت پوری کرے۔

وفاقی حکومت کے بجٹ پیش کرنے کے بعد سے ہی اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں شدید احتجاج جاری ہے اور اب تک بجٹ پر بحث شروع نہیں ہوسکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے