اسلام آباد: حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان قرض کا معاہدہ طے پاگیا۔
اکنامک افیئر ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور عالمی بینک کےدرمیان 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پایا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی موجودگی میں قرض کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔
واضح رہےکہ ایشیائی ترقیاتی بینک بھی پاکستان کو 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرض دے گا اور یہ رقم بجٹ سپورٹ کی مد میں دی جائے گی جب کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان بھی 6 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج پر معاملات طے پاگئے ہیں جس کی منظوری آئی ایم ایف بورڈ جلد دے گا۔