وزیراعظم نے بنگالی نوبل انعام یافتہ ادیب کا قول خلیل جبران کے نام سے منسوب کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بنگالی نوبل انعام یافتہ ادیب رابندر ناتھ ٹیگور کا قول لبنانی نژاد امریکی دانشور خلیل جبران کے نام سے منسوب کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا پر فعال رہتے ہیں اور ٹوئٹر کے ذریعے بیانات دیتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں وزیراعظم عمران خان نے بنگالی نوبل انعام یافتہ ادیب رابندر ناتھ ٹیگور کا قول لبنانی نژاد امریکی دانشور خلیل جبران کے نام سے ٹوئٹ کیا ہے۔

رابندر ناتھ ٹیگور کے قول میں کہا گیا تھا کہ ’میں جو سوتا ہوں اور جو خواب دیکھتا ہوں یہ سب کچھ زندگی کی خوشیاں اور شادمانی ہے اور جب میں جاگتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ زندگی دراصل خدمت کا نام ہے اور جب میں خدمت کرتا ہوں تو میں دیکھتا ہوں کہ زندگی کی اصل خوشی خدمت ہے‘۔

وزیراعظم نے رابندر کے اسی قول کی ٹوئٹ کے ساتھ لکھا کہ خلیل جبران کے ان الفاظ کی دانائی کو سمجھنے والے پُرسکون زندگی گزارنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

وزیر اعظم کی اس ٹوئٹ پر کئی لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی کئی افراد نے ان کی غلطی کی نشاندہی بھی کی تاہم اس کے باوجود وزیراعظم نے ٹوئٹ نہیں ہٹائی۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے رابندر ناتھ ٹیگور کا قول خلیل جبران کے نام سے بیان کرنے پر ردعمل میں کہا کہ ‎عمران صاحب، نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، آپ اتنے نالائق ہیں کہ آپ کے پاس نقل کی بھی عقل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎عمران صاحب، دانشوروں کے اقوال نشر کرنے سے پہلے تصدیق تو کر لیا کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے