بیرون ملک سے لوٹنے والے پاکستانیوں کیلئے کسٹم ڈکلیریشن فارم کا نیا مسودہ جاری

وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو ائیرپورٹس پر غیرملکی کرنسی، سونا اور سونے کے زیوارات، قیمتی پتھروں اور دیگر قیمتی سامان کی تمام تر تفصیل دینا ہوگی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرون مک سے لوٹنے والے شہریوں کیلئے کسٹم ڈکلیریشن فارم کا نیا مسودہ جاری کردیا۔

ایف بی آر نے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ممنوعہ سامان، آلات، سیٹلائٹ فون، زیورات، ہیرے جواہرات اور دیگر اشیاء و غیر ملکی کرنسی کی تفصیلات فراہم کرنا ضروری قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط کے مطابق ایف بی آر نے یہ قوانین ایس آر جاری کر کے متعارف کروائے ہیں۔

بین الااقومی سفر کرنے والوں مسافروں کو ائیرپورٹ پر ایک فارم بھرنا ہو گا، اس فارم میں سونے کے زیورات، ہیرے و قیمتی پتھر، غیر ملکی کرنسی اور سٹیلائٹ فون کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

اگر ائیرپورٹ پر مسافر یہ تفصیلات فراہم نہ کر سکیں تو سفر کے 7 روز کے اندر یہ تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی ہو گا۔ بین الاقوامی مسافروں کو 7 روز میں کیے گئے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات بھی دینا ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے