پاکستان ملک دشمن قوتوں کا نشانہ ہے ۔

ہم کوئی نجومی نہیں گزشتہ سال 26 جون کو جب سب ۔۔۔ حساس ادارے ،عدالتیں اور میڈیا مل کر نواز شریف کو نشانہ بنا رہے تھے ۔ہم نے کالم لکھا تھا “فراڈ ہو رہا ہے ” ۔فیس بک نے پچھلے سال کا یہ کالم میموری کی صورت میں بھیجا ہے ۔ایک سال قبل معاشی تباہی کا جو سفر شروع ہوا وہ مسلسل جاری ہے ۔گزشتہ سال کا کالم پڑھیں ۔

گندے غلیظ لوگ ہیں گھن آتی ہے عوام کو احمق بناتے ہیں اصل مافیا کے ٹٹو بن کر قوم کو گمراہ کرتے ہیں پاکستان کی تباہی میں حصہ ڈال رہے ہیں ۔چیف جسٹس ثاقب نثار قوم کو بتا رہا ہے میری قوم کے بچوں پر اتنا قرضہ ہو چلا ہے کون اس کو اتارے گا اور پھر آواز میں رقت پیدا کرتے ہوئے فرماتا ہے ہم اتاریں گے اور ایک اکاونٹ قائم کریں گے جس میں قوم کے لوٹے ہوئے پیسے ،بینکوں اور مالیاتی اداروں کے معاف کرائے قرضے جمع ہونگے ۔

یہ بد بخت لوگ ہیں جھوٹ بولتے ہیں اپنے مقاصد کے حصول کیلئے آ ئینی اداروں میں موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور اس بدقسمت قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ۔قوم کے بچوں پر ملکی اور غیر ملکی قرضوں کے بوجھ کی بات ہے تو دنیا کے سب سے طاقتور اور امیر ملک امریکہ کے مستقبل میں آنے والے بچے بھی قرضوں کے بال میں جھکڑے جا چکے ہیں دنیا کا ترقی یافتہ ملک جاپان ،اس کا بال بال قرضے میں جھکڑا ہوا ہے ان دونوں ملکوں کی معیشت کا 100 فیصد قرضوں کے بوجھ میں ڈوبا ہوا ہے پاکستان پر اس کی جی ڈی پی کا صرف 70 فیصد قرضہ ہے ۔

یہ جھوٹے ہیں غلیظ لوگ ہیں یورپین یونین کے تمام ممالک کا قرضہ جی ڈی پی کے تناسب سے پاکستانی قرضے سے زیادہ ہے ۔انہیں اپنے مقاصد کیلئے پراپیگنڈہ کرنا آتا ہے اور بس ، ملک قوم اور ادارروں کا استحکام؟ کسی سے ان کا کوئی سروکار نہیں چند ٹکوں اور چند روزہ شہرت کی خاطر اس نسل نے کل بھی ملک اور قوم کے ساتھ کھیل کھیلا تھا آج پھر کھیل رہے ہیں ۔پاکستان ترقی کی شاہراہ پر چل نکلا تھا اصل مافیا خوفزدہ ہو گیا۔ملک کو معاشی ترقی کے سفر سے روکا گیا ہے ۔ حقیقت میں ملکی اور غیر ملکی قرضوں میں اضافہ اب ہو گا کیونکہ معاشی بحران آپ کو بھکاری بنا دے گا ۔آپ سابقہ قرضوں کی ادائیگی کی اہلیت کھو دیں گے اور سی پیک کی دشمن عالمی طاقتیں عالمی مالیاتی اداروں کی مدد سے آپ کو پکڑ لیں گی اور سی پیک منصوبہ ختم ہو جائے گا ۔

چین کے دشمن بھی اور پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کو اپنے لئے خطرہ سمجھنے والے مافیا کے کارندے سب خوفزدہ ہو گئے تھے ۔اصل خطرہ نواز شریف نہیں تھا اصل خطرہ سی پیک کی تکمیل ہے ۔ خلیجی ریاستیں بھی گوادر بندرہ گاہ کی تکمیل سے خوفزدہ ،امریکی اور بھارتی بھی خوفزدہ آسٹریلوی اور جاپانی بھی گوادر بندرگاہ سے خوفزدہ ۔بھارتیوں کو خطرہ ہے چینی یہاں نیول بیس بنا لیں گے اور پاکستان کا دفاع حقیقی معنوں میں ناقابل تسخیر ہو جائے گا ،امریکی خوفزدہ تیسری عالمی جنگ کی صورت میں ، جو ہونا ہی ہے، سمندروں میں چینیوں کو متبادل راستہ حاصل ہو جائے گا ،خلیجی ریاستیں خوفزدہ انکی بندرگاہیں ویران ہو جائیں گی، آسٹریلوی خوفزدہ چینی گہرے سمندوروں میں ان کے ساحلوں پر سبقت حاصل کر لیں گے ،

جاپانی خوفزدہ پیداواری لاگت میں کمی سے رہی سہی منڈیاں بھی جاپان کے ہاتھ سے نکل کر چینیوں کے ہاتھوں میں چلی جائیں گے۔پاکستان میں پناما کو لے کر جو ڈرامہ شروع کیا گیا اس کا ہدف نواز شریف نہیں سی پیک تھا اب ہدف حاصل ہو رہا چینیوں نے سرمایہ کاری روک دی ہے دوسرے مرحلہ کی سرمایہ کاری آئندہ الیکشن میں آنے والی سی پیک مخالف عمران خان حکومت کی پالیسوں کے ساتھ مشروط ہو چکی ہے کیونکہ عمران خان کو آئندہ الیکشن میں ہر قیمت پر کامیابی دلائی جائے گی اور پاکستانی معیشت تباہ کرانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے