جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم سپیکٹر کا پریمئر

پاکستان میں اعلیٰ ترین گھڑیوں کے مراکز کلیکٹبلز اور اے ایم پی ایم اور اومیگا گھڑیوں کے اشتراک سے کراچی کے نیوپلیکس سینما میں جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم سپیکٹر کا پریمیئر ہوا۔

تقریب کی میزبانی مشہور ماڈل فیا خان کررہی تھیں، جن کو بانڈ گرل کا روپ دیا گیا تھا۔ ریڈ کارپٹ ماڈلز آمنہ بابر، صدف حمید اور ابرار خان بھی بانڈ فلم کے کرداروں کے لباس میں ریڈ کارپٹ پر موجود تھے۔
تقریب میں میڈیا، شوبز اور فیشن سے تعلق رکھنے والی شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

بانڈ ماڈلز صدف حمید اور ابرار خان
بانڈ ماڈلز صدف حمید اور ابرار خان

حسن رضوی و دیگر
حسن رضوی و دیگر

تقریب کے انتظامات اور میڈیا اور مہمانوں کو مدعو کرنے کی ذمہ داری باڈی بیٹ ایونٹس اینڈ پی آر کی تھی۔ اس کے علاوہ سمرہ مسلم، عامر مظہر اور سٹرنگز میڈیا کا خصوصی تعاون بھی شامل تھا۔ ماڈلز کے ملبوسات آمنہ عقیل اور ہمایوں عالمگیر کی جانب سے تھے۔ ہیئر اور میک کے لیے اپ این پرو اور این جینٹس کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔
تقریب میں سپیشل اولمپکس آف پاکستان (ایس او پی) کے خصوصی کھلاڑی بچوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ ایس او پی پاکستان کے ذہنی پسماندہ بچوں کو کھلیوں کے ذریعے معاشرے کا ایک فعال کردار بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

کومل رضوی
کومل رضوی
مول شیخ
مول شیخ

اے ایم پی ایم اور کلیکٹبلز سٹورز کے بانی گروپ سونراج کے سی ای او رمیض ستار کا کہنا تھا کہ، ’ہمیں اومیگا کا پارٹنر ہونے پر فخر ہے اور خوشی ہے کہ اس توسط سے ہم کراچی میں سپیکٹر کا پریمیئر کررہے ہیں۔ یہ اومیگا اور کلیکٹبلز کے اشتراک سے کی گئی پہلی تقریب ہے، اور ہماری خواہش ہے کہ ہمیں مستقبل میں بھی ایسی مزید تقاریب کے انعقاد کا موقع ملتا رہے۔‘

سپیکٹر جیمز بانڈ سیریز کی چوبیسویں فلم ہے جو اییون پروڈکشن کے ینر تلے بنی ہے۔ اس فلم میں بھی جیمز نابڈ کا کردار ڈینیئل کریگ ادا کررہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار سام مینڈس ہیں ، جو بانڈ سیریز کی پچھلی فلم ’سکائی فال‘ کی ہدایتکاری بھی دے چکے ہیں۔ یہ فلم ۳۰۰ ملین ڈالر کے بجٹ سے تیار کی گئی ہے، جو ’پائیریٹس آف دی کیریبئن‘ کے بعد اب تک بنائے جانے والی دنیا کی دوسری مہنگی ترین فلم بن گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے