بے بنیاد تعصب
ہمارا پیارا وطن پاکستان ایک خوبصورت چمن کی مانند ہے، جہاں مختلف رنگ، نسل، زبان، مذہب اور عقیدے سے تعلق رکھنے والے لوگ بستے ہیں۔ یہی تنوع دراصل ہماری خوبصورتی اور طاقت ہے۔ مگر افسوس کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس چمن میں نفرت، تعصب اور تقسیم کی ایسی ہوائیں چل پڑی ہیں جنہوں نے […]
اسفارِ حج: قسط نمبر 2
کعبے کی حدود میں مامتا کی تلاش اور ایک دیوانے کی پکار والدہ صاحبہ کے لیے حج کی تڑپ میرے دل میں اللہ پاک نے میرے پہلے حج کے دوران ہی ڈال دی تھی۔ میری والدہ صاحبہ اللہ پاک جنت الفردوس میں ان کو اعلیٰ مقام عطا فرمائے،وہ اخلاق کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز […]
بڑھتے ہوئے جرائم، دوغلا نظامِ انصاف اور ہماری اجتماعی ذمہ داری
نہ ہو جہاں انصاف کی کوئی روشنی وہ معاشرہ مہذب کہلانے کے قابل نہیں (آمنہ درانی) یہ شور سنتے سنتے ہمارے کان تھک چکے ہیں کہ معاشرے میں زیادتی، جنسی تشدد اور ظلم کے واقعات دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں۔ کبھی ان جرائم کا ذمہ دار تربیت کی کمی کو قرار دیا جاتا […]
بڑھتی گرمی اور موسمی تبدیلی؛ ایک خاموش بحران
پاکستان کے شہروں میں پارہ پچاس ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر رہا ہے، گلیشیئر پگھل کر سیلاب لا رہے ہیں، فصلیں خشک سالی سے برباد ہو رہی ہیں اور سمندر کی سطح بلند ہو رہی ہے۔ یہ محض قدرتی عمل نہیں بلکہ انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والا موسمی بحران ہے جسے […]
خواجہ اینڈ سن
میں ڈراما خواجہ اینڈ سن دیکھ رہا ہوں۔ کیا لاجواب اسکرپٹ ہے۔خوب صورت اداکاری ہے اور کیا خوب صورت ہدایت کاری ہے۔ بہترین مکالمے ہیں۔ منظر نگاری اس قدر دلچسپ ہے کہ مجال ہے جو پلک جھپک جائے۔ آج کے ترقی یافتہ دور میں جہاں دیکھنے کے لیے نیٹ پر دنیا بھر کی فلمیں,ٹی وی […]
چہرے: ایک حیرت انگیز تحقیق کی دلچسپ تفصیلات
اس سچ کو جھٹلا نہیں سکتے کہ انسان ہمیشہ سے خوبصورتی اور دلکشی کے رازوں کا متلاشی رہا ہے۔ کبھی دیر تک آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے ہی عکس میں چھپی حقیقتوں کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے تو کبھی دوسروں کے چہروں میں جھلکتی دلآویز مسکراہٹوں، پرکشش آنکھوں کی چمک اور تاثرات […]
عیدین کا خصوصی مہمان
یہ جو میرے ساتھ تصویر میں موجود شخص ہیں، ان کا نام صفت ولی خان ہے۔ پڑی بنگلہ کے رہائشی ہیں۔ عمر پینسٹھ برس سے تجاوز کر چکی ہے، مگر ان کی ہمت، غیرت اور محنت آج بھی جوان ہے۔ نیک، صالح، باوقار اور انتہائی محنتی انسان ہیں۔ ایک بیوی اور تین کم عمر، نابالغ […]
اتفاق ہسپتال کی وہ رات اور استاد کا مان
گزشتہ رات گھڑی کی سوئیاں بارہ بجا رہی تھیں جب مجھے ایک قریبی عزیز کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث لاہور کے اتفاق ہسپتال جانا پڑا۔ رات کے اس پہر بھی ہسپتال کا ماحول اپنی مخصوص گہما گہمی میں تھا، جہاں ہر طرف تشویش اور بھاگ دوڑ کا منظر تھا۔ میں اپنے اس عزیز […]
قربانی کے بعد
عید الاضحیٰ کے مبارک ایام گزر چکے ہیں۔ قربانی کے جانور ذبح ہو چکے، تکبیرات کی صدائیں مدھم ہو گئی ہیں، مہمان اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں اور معمولاتِ زندگی دوبارہ اپنی سابقہ رفتار اختیار کر رہے ہیں۔ لیکن ایک سوال آج بھی ہر صاحبِ ایمان کے دل کے دروازے پر دستک دے رہا […]
واشنگٹن میں تاریخی موقف: ( اسحاق ڈار کی دوٹوک آواز اور فلسطین کے لیے پاکستان کی اصولی سیاست)
واشنگٹن ڈی سی، جو امریکی طاقت کا گڑھ اور بین الاقوامی سفارت کاری کا مرکز ہے، وہاں پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا فلسطین کے معاملے پر دیا گیا بیان سفارتی حلقوں میں شدید بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ یہ بیان صرف ایک معمولی پریس کانفرنس نہیں تھا، بلکہ […]