چراگاہوں کا حسن اور بچپن کی یادیں

بچپن کی یادیں ہمیشہ دل میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں، خاص طور پر وہ دن جو قدرت کے قریب گزارے گئے ہوں۔ دیہات کی سادگی، گلگت بلتستان کی وسیع چراگاہیں، اور ان میں صبح سے شام تک بھیڑ بکریاں چرانے کے لمحات، قدرت کی خوبصورتی کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ […]

مرد کی محبت: شدت کی انتہا

محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو انسان کو اس کے اندر چھپی ہوئی گہرائیوں سے روشناس کراتا ہے۔ یہ مکمل فطری عمل ہے۔ کوئی اسے مستثنیٰ نہیں ہوسکتا۔ یہ جذبہ جب ایک مرد کے دل میں جاگتا ہے تو یہ کسی ہلکی سی سرگوشی کی طرح نہیں ہوتا بلکہ گرجتے ہوئے سمندر جیسا ہوتا ہے، […]

قراقرم یونیورسٹی: تنقید و تعریف

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کی ایک ممتاز اور منفرد علمی درسگاہ ہے، جو اس خطے کے عوام کے لیے ایک قومی اثاثہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ ادارہ ہزاروں طلبہ و طالبات کے لیے علم و تحقیق کے مواقع فراہم کر رہا ہے اور اپنی تمام تر کمیوں کے باوجود خطے کی علمی ترقی […]

رذیلوں کی پھنکار

گوہرآباد کے قاری اشرف مدظلہ ایک نیک دل اور قابل احترام شخصیت ہیں جنہیں اللہ نے قرآن مجید کی محبت عطا کی ہے۔ انہوں نے سینکڑوں حفاظ تیار کیے اور ان کی زندگی قرآن کی خدمت کے لیے وقف رہی۔ ان کی طرف منسوب ایک حکیمانہ جملہ نہایت گہرائی اور بصیرت لیے ہوئے ہے: "بذات […]

یکم نومبر : "یوم تکمیلِ پاکستان”

یکم نومبر 1947 کا دن گلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک یادگار لمحہ ہے، جب مقامی لوگوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور بلاشرط پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔ اسے "یوم تکمیلِ پاکستان” کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جس کا مقصد اس حقیقت کو اجاگر کرنا ہے کہ پاکستان کا قیام […]

ثقافتی ٹوپی کو عزت دو

گلگت بلتستان کی مخصوص اون کی ٹوپی یہاں کے باشندوں کی منفرد پہچان اور فخر کا نشان ہے۔ میں نے جی بی کی اس منفرد پہچان کو ہر حال میں لازم رکھا ہوا ہے۔ حج کی ادائیگی کے دوران حرمین شریفین اور تمام مقامات مقدسہ میں اپنی منفرد پہچان کو برقرار رکھا اور ٹوپی پہنا، […]

صرف دینی تعلیم کافی نہیں

دور حاضر میں دین اور دنیا کی ہم آہنگی کی ضرورت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ محض دینی تعلیم پر اکتفا کرنا کافی نہیں رہا۔ آج کے والدین جو اپنے بچوں کو صرف دینی مدارس تک محدود رکھ دیتے ہیں، وہ اپنے بچوں کیساتھ ظلم کرتے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ اس بات پر […]

سرکاری نوکری…. گلے کا طوق یا سونے کی کان؟

مجھے جب بھی نوجوان گریجویٹ ملتے ہیں تو وہ سرکاری نوکری کے متعلق پوچھتے ہیں۔ یہی حال دینی مدارس کے فضلاء کرام کی بھی ہے۔ میں ان کے مسائل و وسائل کا جائزہ لیتا ہوں اور انہیں اپنی بساط کے مطابق مشورے بھی دیتا رہتا ہوں، تاہم سچ یہ ہے کہ سب کی سوئی سرکاری […]

جہنم جانا اتنا آسان نہیں

ہمارے معاشرے میں عام طور پر یہ تصور پایا جاتا ہے کہ انسان چھوٹی موٹی غلطیوں اور گناہوں کے نتیجے میں جہنم کا مستحق بن جاتا ہے۔ ہمارے بہت سارے مولوی، واعظ اور شیخ حضرات اور دیندار طبقے کا یہ باقاعدہ مشن ہوتا ہے کہ دھڑا دھڑ لوگوں کو جہنم دھکیل دیا جائے، لیکن اسلامی […]

سوشل میڈیا اور علماء کا قضا ما فات

یہ 2016 کی بات ہے جب ہم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایم فل کے شعبہ فکر اسلامی، تاریخ و ثقافت کے ریسرچ اسکالر تھے۔ ہمارے اصرار پر استادِ محترم ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے پروفیسر ڈاکٹر طفیل ہاشمی مدظلہ کو خصوصی لیکچر کے لئے مدعو کیا۔ انہوں نے تین گھنٹوں پر مشتمل سیشن لیا، […]