بجٹ سے بارشوں تکبجٹ سے بارشوں تک

بجٹ تو چھوڑیں کہ گنجی نہائے گی کیا اور نچوڑے گی کیا لیکن میں نے بجٹ پر تبصروں اور تجزیوں کو بہت انجوائے کیا۔ اندازہ نہیں تھا کہ ملک میں اتنے ’’ایڈم سمتھ‘‘ موجود ہیں۔ بجٹ کے بعد حکومت اور اپوزیشن میں اعداد و شمار کی تلواریں چل رہی ہیں۔ پہلی بات تو یہ کہ […]

ادارے کیسے آباد و برباد ہوتے ہیں؟

کبھی دیانتداری اور غیر جانبداری سے سوچئے کہ ریلوے سے لے کر آبپاشی کے محیّر العقول نظام تک برطانوی جو جو کچھ دے گئے ہم نے اسے قائم رکھا؟ بہتر بنایا یا ان کاستیاناس کرکے رکھ دیا۔ لائلپور جسے کبھی ’’لیل پور‘‘ کہا جاتا تھا اور آج خوشامدی حکمرانوں کی وجہ سے فیصل آباد کہلاتا […]

اصل حادثہ اور اصل ہلاکتیں؟

مجھے آج تک اس سوال کا جواب نہیں مل سکا کہ سیاست میں آتے ہی بے حس قسم کے لوگ ہیں یا سیاست میں آنے کے بعد ان پر بے حسی طاری ہو جاتی ہے۔ میرے سامنے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا یہ بے تکا، بے سرا، مضحکہ خیز اور ڈھیٹ قسم کا بیان […]

ملالہ کا معاملہ

’’ووگ‘‘ کو انٹرویو دینے کے بعد ملالہ یوسفزئی کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ میں نہیں جانتا کہ اس کے والد کی یہ وضاحت کس حد تک درست ہے کہ ان کی بیٹی کے بیان یا انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ اِس سلسلہ میں مفتی شہاب الدین […]

پاکستان کی سیاست اور ایکشن ری پلے

ہمارا سیاست دان جتنا بے حس ہے اتنا ہی بیوقوف بھی ہے ۔یہ وہ کمیونٹی ہے جو اپنی بھدی ناک سے آگے تو دیکھ نہیں سکتی، آئندہ نسلوں کا کیا دیکھے گی؟نوجوان کالم نگار آصف عفان کی چند روز قبل شائع ہونے والے کالم کی ان سطور پر غور فرمائیے پھر اگلی بات کی طرف […]

خیر اور شر کے ’’شیئرز‘‘

گزشتہ چند روز سے طبیعت ڈانواں ڈول ہے۔ کچھ بھی کرنے کو جی نہیں چاہ رہا۔ ’’بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کئے ہوئے‘‘ والی کیفیت بھی ہرگز نہیں۔ انتہا یہ کہ ڈاکٹر کےپاس جانے کو بھی دل نہیں کرتا۔ صحیح معنوں میں ’’اوازار‘‘ ہونے کا مطلب سمجھ میں آ رہا ہے۔ پہلی بار ایسا ہوا کہ […]

رہے نام ﷲ کا

مجھ کج فہم کے نزدیک تو زندگی اور موت ایک ہی سکے کے دو رخ، ایک ہی پودے کے دو پھل یا پھول اور ایک ہی ساز کی دو مختلف یعنی طربیہ اور المیہ دھنیں ہیں۔زندگی اور موت ایک ہی چہرے کی دو آنکھیں ہیں۔پیدا ہونا کیا ہے ؟عدم سے وجود میں آناموت کیا ہے؟وجود […]

مخاصمت یا مفاہمت؟

24مئی بروز بدھ ’’جیو‘‘ کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ شیخ نے پہلا سوال ہی شہباز شریف کے حوالہ سے پوچھا۔ علینہ کا سوال عموماً کسی شارٹ سٹوری کے سائز کا ہوتا ہے جس کا خلاصہ یہ تھا کہ کیا شہباز شریف کے عشائیہ میں پیپلز پارٹی کے وفد کی شرکت سے ن لیگ […]

’’نام لینے میں احتیاط کرو‘‘

چشم بددور، حکومت بچوں کو عربی پڑھانے چلی ہے تو بندہ سوچتا ہے کہ صدیوں سے جن کی مادری زبان ہی عربی ہے، وہ کہاں کھڑے ہیں اور بین الاقوامی برادری میں ان کی حیثیت کیا ہے۔ بندہ پرور! زبان تو ایک میڈیم ہے۔ اصل کہانی تو اعمال سے شروع ہو کر اعمال پر ختم […]

مافیا در مافیا۔۔مدتوں سے ہمیں چمٹے ہوئے

’’کرنٹ افیئرز‘‘ پر بات کرنے سے پہلے اک واردات کی سمری سن لیں جو اس ٹریجڈی کا ثبوت ہے کہ اس سسٹم میں کسی اپ رائٹ آدمی کی گنجائش ہی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے ۔اگر کہیں کوئی ڈھنگ کا دیانتدار بندہ موجود ہے تو وہ کسی معجزہ سے کم نہیں۔ امجد نون […]