عقلیں، توندیں اور تضادات

’’ہماری زندگی کیا ہے، ہوا پہ رقص کرنا ہےنہ جینا ہے نہ مرنا ہے‘‘ شاید ہی کبھی کسی انسانی معاشرہ میں اتنے تضادات اور ڈبل سٹینڈرڈز رہے ہوں جتنے ہمارے حصے میں آئے اور یہ تضادات بھی اتنی قسموں کے ہیں کہ کمپیوٹر بھی کنفیوژ ہو جائے مثلاً بچپن سے لے کر اس بڑھاپے تک […]

’’دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا‘‘

’تاشقند کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے فرداً فرداً تمام سربراہانِ مملکت اور وزرائے خارجہ سے ہاتھ ملایا لیکن بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر سے مصافحہ نہیں کیا جبکہ شنکر کے ساتھ کھڑے روسی وزیر خارجہ سے غیررسمی گفتگو بھی کی‘‘۔ انسانی یادداشت بھی عجیب شے ہے۔ تاشقند کانفرنس میں ہونے والا یہ واقعہ […]

دیومالائی کردار، دلیپ کمار (1،2)

کوزوں میں دریا صرف محاوروں میں بند ہوتے ہیں۔ دلیپ کمار تو دریا نہیں، سمندر تھے۔ برصغیر کی سینما ہسٹری سو سال پلس ہے جس میں نہ کوئی دوسرا دلیپ کمار ہے نہ کبھی ہو گا۔ دلیپ صرف بڑے پرفارمر ہی نہیں، عظیم انسان اور دانشور بھی تھے۔ وہ کہا کرتے ’’دلیپ کمار تو میرا […]

اردو کے سفر کی جھلکیاں

کبھی کبھی یہ شکایت سننے کو ملتی ہے کہ میں انگریزی زبان کے لفظ بےدریغ استعمال کرتا ہوں جبکہ ’’شدھ‘‘ اردو کیلئے یہ موزوں نہیں۔ میں اکثر ہلکے پھلکے جواب دے کر موضوع بدل دیتا مثلاً جس معاشرے میں خالص خوراک نہیں ملتی وہاں زبان کیسے خالص ہو سکتی ہے یا یہ کہ اردو زبان […]

علموں بس کریں او یار

بدبخت کیلئے علم کا سمندر بھی بے کار اور خوش بخت کیلئے اشارہ ہی کافی ہے ۔وہ چراغ جس میں باتی ہو نہ تیل اس پہ تاریکی کا راج رہے گا۔ اکو الف ترے درکار علموں بس کریں او یار اس کائنات میں بھلا عالم کون ہو سکتا ہے اور عالم ہو کر کرنا بھی […]

کمخواب میں لپٹا کنکر، چیتھڑے میں لپٹا ہیرا

گزشتہ سے پیوستہ روز وزیراعظم کا بیان تھا کہ ’’انگریزی زبان اور لباس کا استعمال احساس کمتری ہے‘‘ اور دلچسپ اتفاق ہے کہ اسی بیان کے بالکل نیچے وزیراعظم کا یہ ایک سنگل کالمی اعلان بھی موجود ہے کہ ’’بنی گالہ کے نوجوانوں کے لیےکرکٹ گراؤنڈ تیار کرا رہے ہیں‘‘۔ قارئین!آپ ہی سمجھائیں کہ بندہ […]

تیرے دل میں تو بہت کام رفو کا نکلا

اصل موضوع ذرا بعد میں کیونکہ غیر متوقع طور پر ایک انوکھی لاڈلی بیچ میں آ گئی جو کھیلن کو صرف چاند ہی نہیں، سورج ،ستارے اور سیارے بھی مانگ رہی ہے ۔ماں صدقے ابو واری مریم نواز نے کیسا معصوم سا مطالبہ کیا ہے کہ ’’نواز شریف کیلئے انصاف، زندگی اور صحت کی ضمانت […]

انصاف، قانون، عدالت

ہمارا سیاستدان بات کرنے سے پہلے کم ہی سوچتا ہے ورنہ کون اس طرح کی ہانکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نسبتاً بہتر اور میچور آدمی ہیں لیکن کچھ عرصہ سے ان کی باتوں اور بیانوں میں بھی بے تکا پن اور کھوکھلا پن بتدریج بڑھتا جا رہا ہے مثلاً تازہ ترین یہ بیان تو بچپنے […]

زوال آئے تو پورے کمال میں آئے

تازہ ’’اخبار جہاں‘‘ اٹھایا اور ورق گردانی کرتے کرتے صفحہ 53پر پہنچا تو جانے کہاں سے کہاں پہنچ گیا۔یادوں کی دھند میں دور کہیں بہت سے چراغ جل رہے تھے، جگنو ٹمٹما رہے تھے ۔ ’’حدود وقت سے آگے نکل گیا سب کچھ ‘‘ مجھے احساس ہے کہ نوجوان ریڈرز کیلئے اس کالم کے ساتھ […]

جمہوریت کا حسن زندہ باد

’’ڈھائی دن ناں جوانی نال چل دی ،کرتی ململ دی ‘‘ جمہوریت کا جوبن، حسن اور ٹٹ پینی جوانی اپنے عروج پر ہے اور اس کا شبابِ بے حجاب کرتی چولی پھاڑ کے مقدس ایوان میں دھمال ڈالتا ہوا اس کے تقدس میں مزید اضافہ کر رہا ہے ۔میری دعا ہے کہ یہ جمہوریت اسی […]