ہر شکست ناکامی نہیں ہوتی

ہر ہارنے والا ناکام نہیں ہوتا اور ہر جیتنے والا کامیاب نہیں ہوتا کیونکہ زندگی میں بعض اوقات جیت کی قیمت اپنا سکون، وقار اور شناخت کھو کر ادا کرنی پڑتی ہے۔ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں خاموشی کو کمزوری، پیچھے ہٹنے کو شکست اور اپنی راہ بدلنے کو ناکامی سمجھا جاتا […]

کیا ہم واقعی اپنی سوچ رکھتے ہیں ؟

تقلید کی روِش سے تو بہتر ہے خودکُشی رستہ بھی ڈھونڈخِضر کا سودا بھی چھوڑ دے ہم اکثر اپنی سوچ، اپنی رائے اور اپنے فیصلوں کو اپنی شخصیت کی پہچان سمجھتے ہیں مگر کیا ہم نے کبھی خود سے یہ سوال کیا ہے کہ جن خیالات کو ہم اپنا سمجھتے ہیں وہ واقعی ہمارے اپنے […]

جب قابلیت سزا بن جائے

کبھی کبھی قومیں اپنے قیمتی ہیرے خود اپنے ہاتھوں سے کھو دیتی ہیں۔زمانہ طالب علمی میں جب میں دیکھتی تھی کہ ہمارے ملک کے بہت سے قابل اور ذہین لوگ اپنا وطن چھوڑ کر بیرونِ ملک جا رہے ہیں تو میرے ذہن میں ایک سوال ضرور اٹھتا تھا آخر یہ لوگ اپنے ملک کو چھوڑ […]

ڈگریوں کے ہجوم میں شاہین کہاں ہیں؟

ہماری نئی نسل کو صرف ڈگری نہیں کردار بھی چاہیے.ہم نے اپنی نئی نسل کو شاید صرف دو چیزوں تک محدود کر دیا ہے انہیں ایک ایسا بوجھ اٹھانے والا سمجھ لیا ہے جس نے صبح اسکول اور شام گھر آنا ہے،کتابوں کا بوجھ اٹھانا ہے، امتحان دینا ہے اور ڈگری حاصل کرنی ہے یا […]

خاموش تماشائی

کسی بھی معاشرے کے سب سے خطرناک کردار وہ لوگ ہوتے ہیں جو ظلم کو اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتا دیکھتے ہیں، سچ کو پہچانتے ہیں، مگر خاموش رہتے ہیں۔ ظالم اپنے عمل کا ذمہ دار ہوتا ہےلیکن جو لوگ خوف، مصلحت، تعلقات، عہدے یا ذاتی مفاد کی خاطر غلط کو غلط کہنے سے گریز […]

آزادی: جشن نہیں، ذمہ داری

قومیں چراغِ جشن سے روشن نہیں ہوتیں کردار کی روشنی سے تاریخ بدلتی ہے 14 اگست 1947ء برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب بے شمار قربانیوں، مسلسل جدوجہد اور مخلص قیادت کے نتیجے میں پاکستان ایک آزاد اسلامی مملکت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ لاکھوں مسلمانوں نے […]

اقبال کا شاہین: پرواز کی تلاش میں

نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں علامہ محمد اقبال صرف ایک شاعر نہیں تھے بلکہ وہ ایک عظیم مفکر، مصلح اور امتِ مسلمہ کے فکری رہنما تھے۔ ان کی شاعری میں زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے رہنمائی موجود […]

استاد: قوم کے مستقبل کا معمار

جس قوم نے معلم کو معمار مان لیا اُس قوم نے روشن مستقبل سنوار لیا کسی بھی قوم کی ترقی میں استاد کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ اگر ہم اسلامی تاریخ کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں کے عروج کی ایک بڑی وجہ علم، تعلیم اور اہلِ علم سے ان کی […]

منفی سوچ کا پیکر

ہر معاشرہ مختلف مزاج اور سوچ رکھنے والے افراد پر مشتمل ہوتا ہے۔ انہی میں کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کی زندگی کا محور دوسروں کی خامیاں تلاش کرنا، ان کی خوشیوں پر بے چین ہونا اور ان کی کامیابیوں کو شک کی نگاہ سے دیکھنا بن جاتا ہے۔ یہ رویہ محض ایک […]

مواقع کی کمی اور صلاحیتوں کا ضیاع

سہولتوں نے عطا کی ہنر کو پروازِ نو مگر فقر نے کئی جوہر کیے بے نام و نہاں دنیا میں کامیابی صرف ذہانت، محنت یا غیرمعمولی صلاحیت کا نام نہیں بلکہ ان صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے مواقع، وسائل، رہنمائی اور سازگار ماحول بھی ناگزیر ہوتے ہیں۔ تاریخ اس حقیقت کی گواہ ہے کہ […]