نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کو کورونا فری قرار دینے پر وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے اقدامات کو سراہا گیا اور اب ٹک ٹاک ویڈیو میں منظر عام ہونے پر ان کے چرچے کیے جارہے ہیں۔

جیسنڈا آرڈرن نہ صرف ایک اچھی سیاسی شخصیت کے طور پر دنیا بھر میں مقبول ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی کے طرز عمل سے بھی لوگ متاثر ہیں۔

حال ہی میں جیسنڈا آرڈرن سے مشابہت رکھنے والی نیوزی لینڈ کی ٹک ٹاک اسٹار اور کامیڈین بریس ویل نے ایک ویڈیو بنائی جس میں اچانک سے جیسنڈا آرڈرن کی آمد ہوئی۔

یوں تو بریس ویل جیسنڈا آرڈرن کی اپنی ویڈیوز میں اکثر نقل اتارتی رہتی تھیں لیکن ایک ویڈیو میں ساتھ آکر انہوں نے مداحوں کو حیران ہی کردیا۔

بریس ویل نے اپنی ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے اپنے آپ کو بطور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم متعارف کروایا اور کہا کہ مجھے کبھی کبھی اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی لینا اچھا لگتا ہے۔

اتنی ہی دیر میں ان کی ٹک ٹاک ویڈیو کے اندر حقیقت میں جیسنڈا آرڈرن سامنے آجاتی ہیں اور بریس ویل ان کے گلے میں ہاتھ ڈال کر کہتی ہیں کہ ’او ہیلو آپ کا نام کیا ہے؟ جس پر جواب ملتا ہے جیسنڈا ۔‘

بعدازاں دونوں نے خوب قہقہے لگائے اور ویڈیو کا اختتام کردیا تاہم یہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو ہے جس میں جیسنڈا آرڈرن کو دیکھا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ وزیراعظم کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے