وفاقی وزرا سیکرٹریز سے ناراض، وزیراعظم سے شکایت لگادی

اسلام آباد: وفاقی وزرا نے کابینہ اور پارلیمانی کمیٹیوں میں عدم شرکت پر وزیراعظم سے سیکرٹریز کی شکایت کردی۔

ذرائع کے مطابق بعض وفاقی وزرا نے کمیٹیوں کے اجلاسوں میں سیکرٹریز کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اور اس کی شکایت وزیراعظم کو کی جس پر وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹریز کی عدم شرکت کی شکایات کا نوٹس لیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹریز کو ہرصورت کابینہ وپارلیمانی کمیٹی اجلاسوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹریز مکمل تیاری کے ساتھ اجلاسوں میں ذاتی شرکت کو یقینی بنائیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم اور کابینہ کے فیصلے پر وفاقی سیکرٹریز کو ہدایت نامہ بھجوادیا جس کے بعد سرکاری مصروفیات کے باعث غیرحاضری کے بارے میں قبل ازوقت سیکرٹری کابینہ کو تحریری طور پر آگاہ کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے