اپنےایم این ایز کو رشوت دینے کیلئے 50 کروڑ تھے لیکن عوام کو تحفظ دینے کیلئے چین سے ویکسین نہیں خریدی جو رعایتی نرخوں پر مل سکتی تھی، احسن اقبال— فوٹو: فائل
مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے خیرات میں ملنے والی کورونا ویکسین کے انتظار میں بیٹھی رہی۔
اپنی ٹوئٹ میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپنے ارکان قومی اسمبلی کو رشوت دینے کیلئے پچاس کروڑ تھے لیکن عوام کو تحفظ دینے کیلئے چین سے ویکسین نہیں خریدی جو رعایتی نرخوں پر مل سکتی تھی۔
حکومت WHO سے خیرات میں ملنے والی کورونا ویکسین کے انتظار میں بیٹھی رہی -اپنے MNAs کو رشوت دینے کے لئے 50 Rs کروڑ تھے لیکن عوام کو تحفظ دینے کے لئے چین سے ویکسین نہیں خریدی جو رعائتی نرخوں پہ مل سکتی تھی-جن ملکوں کو عوام کا خیال تھا انہوں نے بروقت آرڈر کیا-https://t.co/RbTGnwB34N
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) January 31, 2021
ان کا کہنا تھا کہ جن ملکوں کو عوام کا خیال تھا انہوں نے بروقت آرڈر کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کی انسداد کیلئے قائم ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ و فاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا تھا کہ کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ڈوز فراہمی کا خط موصول ہوگیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہو گی اور60 لاکھ ویکسین کی ڈوز مارچ تک مل جائیں گی جبکہ ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ڈوزز جون 2021 تک مل جائیں گی۔