پرائس لسٹ پر عمل درآمد نہ ہونے پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائس لسٹ پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ اعداد و شمار کے مطابق سی پی آئی میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں موجودہ مارکیٹ کمیٹیوں کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے گا، پرائس لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور شوگرملوں میں کیمروں کی تنصیب کا عمل تیز کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف بی آر کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو شوگر کی مد میں وصول شدہ سیلز ٹیکس کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جائے، مستقبل کے لیے گندم اور چینی جیسی اشیائے ضروریہ کے تخمینوں کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے