گھوٹکی:نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر پھٹنے سے دھماکا

گھوٹکی: اباڑو تحصیل آفس کے قریب نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر پھٹنے سے دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر ڈبےمیں رکھاہوا تھا کہ زوردار دھماکا ہو گیا۔

بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر پہاڑ توڑنےکے لیےاستعمال کیا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے