وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے واضح ہوگیا ہم کس طرح اخلاقی تنزلی کا شکار ہیں۔
کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریاستیں اخلاقی اقدار کھو دیں تو طاقتورمجرموں کے ساتھ این آراو جیسے معاہدوں کا سہارا لیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کچھ بھی کرلے این آر او نہیں ملے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ اتحادیوں کے تحفظات سے آگاہ ہوں، انہیں مایوس نہیں کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کل سینیٹرز کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایوان بالا میں کامیاب ہوں گے ۔
فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ پارٹی کی کورکمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔