مریم نوازکی ضمانت فوری معطل نہیں کی جاسکتی: لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نوازکی ضمانت منسوخی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے چیئرمین نیب کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ چیئرمین نیب نےچوہدری شوگرملزکیس میں مریم نوازکی ضمانت منسوخی کی استدعا کی، مریم نوازکی ضمانت کا حکم فوری طور پر معطل نہیں کیاجاسکتا۔

تحریری حکم کے مطابق نیب نے کہا کہ دوبار طلبی کے باوجود مریم نواز پیش نہیں ہوئیں۔

عدالت کے تحریری حکم میں بتایا گیا ہےکہ 7 اپریل کو وفاقی سیکرٹری داخلہ کو نیب کی درخواست پر تفصیلی جواب داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس پر عدالت نے مریم نواز کو 7 اپریل کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے