بوئنگ 777طیاروں کی اپ گریڈیشن ،پروجیکٹ پر 42 ملین ڈالر کا تخمینہ

وزیراعظم نوازشریف کی منظوری سے ان کے خصوصی معاون برائے ایوی ایشن کیپٹن شجاعت عظیم نے پی آئی کے بوئنگ بی777 جدید ترین طیاروں کی بزنس کلاس کی اپ گریڈیشن کے لیے پلان تیار کر لیا۔

اس سلسلے میں پی آئی اے کے تمام بوئنگ بی 777طیاروں کی بزنس کلاس میں دنیا کی جدید ترین ایئرلائنوں جیسی سول سٹائس فلیٹ بیڈ سیٹ نصب کرنے کا سلسلہ 2016کے پہلے چند مہینوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ اس کیلئے فرانسیسی کمپنی کو آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

پہلے پی آئی اے کے پاس موجود گیارہ بوئنگ بی777 میں یہ 264جدید فلیٹ بیڈ نما نشستیں لگائی جائیں گی اسکے بعد مزید 3نئے آنے والے پی آئی اے کے بوئنگ بی 777 طیاروں کی بزنس کلاس میں یہ جدید ترین فلیٹ بیڈ نشستیں لگیں گی یہ جدید ترین نشستیں آج کل دنیا کے ترقی یافتہ ممالک امریکہ، فرانس، جرمنی، برطانیہ، ترکی، سنگاپور، تھائی لینڈ، یو اے ای، جاپان، چین کی فضائی کمپنیوں کی بزنس کلاسوں میں نصب کرائی گئی ہیں۔

پلان کے مطابق پی آئی اے کی بزنس کلاس میں موجودہ آئی ایف ای سسٹم 3000آئی دقیانوسی آئوٹ ڈیٹڈ ہو چکا ہے اور نئی فلیٹ بیڈ سیٹوں سے مطابقت نہیں رکھتا اسلئے مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس سسٹم کو بھی جنگی بنیادوں پر گیارہ بوئنگ بی 777 طیاروں میں اپ گریڈ کرے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے