شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ اور تربت میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ اور تربت میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دشمن نے بلوچستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی ناکام کوشش کی، وطن کی حفاظت میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے