مولانا فضل الرحمان کی ریاض ایئرپورٹ حملے کی مذمت، انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق امیر جے یو آئی نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر حملہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ مسلم ممالک کو جنگ میں دھکیلنے کی سازش کا سنجیدگی سے جائزہ لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک باہمی اختلافات بھلا کر امتِ مسلمہ کے تحفظ کے لیے متحد ہوں۔ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور امن کے اصولوں کے منافی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے