وزیراعظم کوفون پرشکایت کرنے والی خاتون کی داد رسی ہوگئی

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر نے وزیراعظم کوفون کرکے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کے بھائی کے بارے میں شکایت لگانے والی خاتون کو اس کی رقم دلوا دی۔

گزشتہ روز ’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘کے پروگرام میں لاہور کی رہائشی عائشہ نامی خاتون نے وزیراعظم سےشکایت کی تھی۔

انہوں نے وزیراعظم کو بتایاتھا کہ ایس ایس پی ذیشان اصغر کا بھائی عمران اصغر ان کا کرایہ دار تھا جو باقی کرایہ اور رہائش کے دوران توڑ پھوڑ کی مرمت کی مد میں4 لاکھ 72 ہزار روپےادا نہیں کر رہا جبکہ پولیس بھی کوئی مدد نہیں کر رہی۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لکھا تھا کہ عمران اصغر نے حکم امتناع حاصل کر رکھا ہے، تاہم چند ہی گھنٹے بعدسی سی پی ا و لاہورغلام محمود ڈوگر کے حکم پر پولیس نے عمران اصغر سے خاتون کو رقم دلوا دی۔

خاتون نے رقم ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے