لاہور: ہنجروال سے لاپتا ہونے والی لڑکیوں نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا۔
جیو نیوز کےمطابق لڑکیوں نے پولیس کو بتایا کہ رکشہ ڈرائیور قاسم نے پنڈی اسٹاپ پر ہمیں بوتلوں میں نشہ آورچیز ملا کر پلائی۔
عائشہ اور ثمرین نامی لڑکیوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے پاس 600 روپے بھی تھے جو گھر سے ساتھ لائے تھے، رکشہ ڈرائیور قاسم سے جی ون جوہرٹاؤن میں ایک خاتون کے گھر چھوڑنے کا کہا تھا۔
لڑکیوں نے کہا کہ جس دوران رکشہ ڈرائیور قاسم نے ہم سے خاتون کے گھر جانے کی وجہ پوچھی تو ڈرائیور کو بتایا کہ ہم خاتون کے گھر کام کرتے ہیں وہ اچھا برتاؤ کرتی ہیں اس لیے وہاں جانا چاہتے ہیں تاہم رکشہ ڈرائیور ہمیں جوہرٹاؤن لے جانے کی بجائے اپنے گھر گرین ٹاؤن لے گیا۔
لڑکیوں کا کہنا تھا بعد ازاں رکشہ ڈرائیور قاسم ہمیں اپنے گھر سے رکشہ اور گاڑی میں شہزاد کے گھر لے کر گیا، رکشے میں قاسم اور اس کی بیوی کے ساتھ انعم عائشہ اور ثمرین تھیں۔
لڑکیوں نے مزید بتایا کہ انعم، عائشہ اور ثمرین کو شہزاد اپنے دوست آصف کے گھر چھوڑ آیا تھا جہاں آصف کی بیوی زینت لڑکیاں دبئی بھجواتی ہے۔
پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کنزہ نامی لڑکی نے بتایا کہ شہزاد مجھے ساہیوال میں اپنے گھر لے گیا تھا جہاں پہلے سے گڑیا نامی لڑکی موجود تھی،گڑیا نے بتایا وہ 10 ہزار روپے میں نائٹ ہوٹلوں میں جاتی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ہنجروال سے چند روز قبل چار لڑکیاں غائب ہوئی تھیں جو گزشتہ روز ساہیوال سے ملیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ چاروں بچیاں سہانے مستقبل کے لیےگھر چھوڑ کر گئی تھیں، سوتیلی بہنیں کنزہ اور انعم اپنے باپ عرفان کے پاس رہتی تھیں، عرفان اپنی دونوں بیویوں کو طلاق دے چکا ہے، کنزہ اور انعم اپنے باپ عرفان کے نشے کی وجہ سے تنگ تھیں۔
[pullquote]’کنزہ کا ایک لاکھ میں سودا کیا‘ ہنجروال سے لاپتا لڑکیوں کے کیس میں ملزم کا انکشاف[/pullquote]
لاہور: ہنجروال سے لاپتا ہونے والی 4 لڑکیوں کے کیس میں گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم قاسم نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ چار لڑکیوں میں سے کنزہ کا شہزاد کے ساتھ ایک لاکھ روپے میں سودا کیا اور شہزاد نے ساہیوال میں کنزہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے میں بیچنے کا سودا کیا جب کہ شہزادکنزہ کو ساہیوال میں اپنے گھر لےگیا جہاں کنزہ کی گڑیا نامی لڑکی سے ملاقات ہوئی۔
[pullquote]کنزہ کا سودا ایک لاکھ روپے میں کیا: ملزم کا انکشاف[/pullquote]
پولیس کا بتاناہےکہ 3 اگست کو ساہیوال پولیس نے ملزم شہزاد کے گھر قحبہ خانے کی اطلاع پر چھاپا مارا جہاں سے 5 لڑکیاں برآمد ہوئیں جس کا مقدمہ ساہیوال کے تھانا غلہ منڈی میں درج ہوا۔
پولیس کے مطابق شہزاد اس مقدمے میں ضمانت پر رہا ہوکر آیا تو اس نے ایک شخص نعیم سونو سے رابطہ کیا، چاروں لڑکیوں کے اغوا کا کیس ہائی لائٹ ہونے پر ملزمان خوف زدہ ہوگئے تھے، انہوں نے 15 پر کال کرکے چاروں لڑکیوں سے متعلق بتایا۔
[pullquote]ملزمان کیس ہائی لائٹ ہونے پر خوفزدہ ہوگئے تھے: پولیس[/pullquote]
پولیس کا کہنا ہےکہ چاروں لڑکیوں میں سے کنزہ نے اپنے پاس موجود موبائل بھی آن کرلیا تھا، ملزمان نےلڑکیوں کے ساتھ ساہیوال میں ایک سڑک پرکھڑے ہوکر کنزہ کے موبائل سے15 پر کال بھی کی، 15 پر کال کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ہنجروال سے چند روز قبل چار لڑکیاں غائب ہوئی تھیں جو گزشتہ روز ساہیوال سے ملیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ چاروں بچیاں سہانے مستقبل کے لیےگھر چھوڑ کر گئی تھیں، سوتیلی بہنیں کنزہ اور انعم اپنے باپ عرفان کے پاس رہتی تھیں، عرفان اپنی دونوں بیویوں کو طلاق دے چکا ہے، کنزہ اور انعم اپنے باپ عرفان کے نشے کی وجہ سے تنگ تھیں۔