وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے فردوس عاشق اعوان کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ہی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کی تھی اور عون چوہدری کے بیان کا جواب دیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عون چوہدری سے بھی استعفیٰ طلب کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ڈی نوٹیفائیڈ کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے