ملک میں ایسے انتخابات میسر آئیں گے جن کے نتائج سب تسلیم کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ملک میں ایسے انتخابات میسر آئیں گے جن کے نتائج سب تسلیم کریں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے ملک میں تیارکردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تیار الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے یہ لگنے لگا ہے کہ پاکستان میں ایسے انتخابات میسر آئیں گے جن میں حصہ لینے والےتمام امیدوار نتائج تسلیم کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران نے انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ دنیا نے ہماری کورونا کے خلاف حکمت عملی کی تعریف کی جس میں این سی او سی نے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے